Showing posts with label Aalim Tab Tashna. Show all posts
Showing posts with label Aalim Tab Tashna. Show all posts

وہ کہ ہر عہدِ محبت سے مُکرتا جائے

وہ کہ ہر عہدِ محبت سے مُکرتا جائے
دل وہ ظالم کہ اسی شخص پہ مرتا جائے


میرے پہلو میں وہ آیا بھی تو خوشبو کی طرح
میں اسے جتنا سمیٹوں وہ بکھرتا جائے


کیوں نہ ہم اس کو دل و جان سے چاہیں تشنہ
وہ جو اِک دشمنِ‌ جاں پیار بھی کرتا جائے
Facebook Like Box Widget